LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام

این ڈی ایم اے کا آج سے 10 اپریل تک بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

Web Desk

5 April 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی جانب سے 6 سے 10 اپریل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

الرٹ کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے بالائی و وسطی اضلاع میں 6 سے 9 اپریل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور لاہور میں موسمی اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم 7 اور 8 اپریل کو چند مقامات پر ہلکی بارش اور آندھی متوقع ہے۔

بلوچستان کے شمالی و مغربی اضلاع، بشمول کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات اور تربت میں 6 سے 9 اپریل کے دوران بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں، جبکہ ساحلی علاقوں خصوصاً گوادر میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بالائی و وسطی علاقوں میں 7 اور 8 اپریل کو بارش اور آندھی کا امکان ہے، جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، عمرکوٹ، مٹھی اور بدین میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 6 سے 10 اپریل کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ 7 سے 9 اپریل کے دوران شدت بڑھ سکتی ہے۔ چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور ژالہ باری کے ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور عمارتوں، درختوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، احتیاطی تدابیر اپنائیں اور بروقت معلومات کے لیے متعلقہ ذرائع سے رجوع کریں۔