LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی

ملک بھر میں گرج چمک اور بارش کا الرٹ، پہاڑی علاقوں میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

Web Desk

28 March 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی جھکڑ کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی و پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجر خان، گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور لاہور میں بھی گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ خوشاب، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، بہاولپور، بورے والا، ملتان، ڈی آئی خان، نارووال، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، پاک پتن اور ساہیوال میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی و ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔