نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر زور
Web Desk
29 March 2026
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال، خصوصاً ایران سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی، امن و استحکام کے فروغ اور مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری اور مکالمے کو ناگزیر قرار دیا۔
اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ نے قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے اور خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026