گرین ٹورزم پاکستان کی بہترین حکمتِ عملی، قومی سیاحت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت
Web Desk
27 March 2026
اسلام آباد: گرین پاکستان انیشیٹیو کی سرپرستی میں گرین ٹورزم پرائیویٹ لمیٹڈ ملک میں سیاحتی ڈھانچے کی بحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک کلیدی محرک کے طور پر ابھرا ہے۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، ایک جامع حکمتِ عملی اور مؤثر پالیسی فریم ورک کی بدولت سال 2025 میں 10 لاکھ سے زائد بین الاقوامی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا، جو کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 820 فیصد کا ناقابلِ یقین اضافہ ہے۔
عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے معروف بین الاقوامی اداروں بی بی سی (BBC) اور سی این این (CNN) نے گلگت بلتستان کو دنیا کے ٹاپ 25 بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کیا ہے۔ حکومت نے سیاحوں کی سہولت کے لیے 126 ممالک کے شہریوں کو “ویزا پرائر ٹو ارائیول” (Visa Prior to Arrival) کی سہولت دی ہے، جبکہ جدید ڈیجیٹل پورٹل “Tourism on the Palm” کے ذریعے تمام معلومات کو ایک جگہ یکجا کر دیا گیا ہے۔
انفراسٹرکچر کے شعبے میں گرین پاک ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے گزشتہ دو سالوں میں 17 بڑے منصوبے مکمل کیے ہیں۔ مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سال 2026-27 کے دوران گڈانی، سونمیانی اور ہنزہ سمیت مختلف علاقوں میں مزید 10 نئے ہوٹلز اور ریزورٹس کھولے جائیں گے۔ یہ اقدامات نہ صرف پائیدار ترقی کو فروغ دیں گے بلکہ پاکستان کے ثقافتی ورثے اور ایڈونچر ٹورزم کو عالمی معیار کے مطابق دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026