LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام امریکا کا برازیل پر بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بادل برس پڑے

Web Desk

7 April 2026

ملک میں بارشوں کے نئے طاقتور سسٹم کے داخل ہوتے ہی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے جہاں موسم خوشگوار ہوا وہیں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں بشمول مال روڈ، گلبرگ اور فیروزپور روڈ پر بادل برسنے سے درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے دن بھر وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب پشاور، بہاولپور، وہاڑی اور راجن پور سمیت دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کے ساتھ ہی پشاور اور دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جس نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔