ڈیزل 7 روپے 76 پیسے اور پٹرول 3 روپے 40 پیسے فی لٹر سستا
Web Desk
2 November 2026
ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس سے عام صارفین کو مہنگائی کے دور میں کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں اس ردوبدل اور کمی کے بعد اب پٹرول کی نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی اس کمی سے ٹرانسپورٹ، صنعت اور روزمرہ زندگی میں پٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو براہِ راست مالی ریلیف حاصل ہوگا، تاہم پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ان نئی قیمتوں کا اطلاق صرف ایک دن یعنی 3 نومبر تک کے لیے ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
سفیر سید حیدر شاہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو اسناد سفارت پیش کر دیں
3 November 2026
امریکی پیغامات سے ثابت ہوا حالیہ جنگ میں واشنگٹن نے ایرانی فتح تسلیم کر لی: محمد رضا عارف
3 November 2026
امریکا ایران کیخلاف جنگ کے ذریعے عالمی معیشت میں خلل ڈال رہا ہے: علی باقری کنی
3 November 2026
ایران نے افزودہ یورینیم کو بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مسترد کر دیا
3 November 2026
آبنائے ہرمز بحران: ترک صدر کا متبادل تجارتی راستے بنانے پر زور
3 November 2026
ڈی آئی خان: شہریوں کے تحفظ کیلئے جدید ایس او ایس ایمرجنسی سسٹم متعارف
3 November 2026
مریم نواز کا چودھری سالک کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان
3 November 2026
چائلڈ پورنوگرافی اور کم عمر بچوں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو ملزم گرفتار
3 November 2026