پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
Web Desk
27 June 2026
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں 125 مڈشپ مین اور 33 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ کی ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت، ڈسپلن اور عزم کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے اس بات پر خصوصی مسرت اور فخر کا اظہار کیا کہ پاکستان نیول اکیڈمی میں دوست ممالک کے کیڈٹس بھی زیرِ تربیت ہیں اور پاس آؤٹ ہونے والوں میں بحرین، عراق اور جبوتی کے مڈشپ مین بھی شامل ہیں، جو پاکستان کے برادر ممالک کے ساتھ گہرے دفاعی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں خصوصی اعزازات اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔ شارٹ سروس کمیشن کورس کی آفیسر کیڈٹ الویرہ حمزہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر ‘کمانڈنٹ گولڈ میڈل’ سے نوازا گیا، جبکہ آفیسر کیڈٹ حافظ محمد احمد منور کو ‘چیف آف ڈیفنس فورسز گولڈ میڈل’ دیا گیا۔ اکیڈمی کے مڈشپ مین ہادی عباس خان نے ‘اکیڈمی ڈرک مڈشپ مین’ کا باوقار اعزاز حاصل کیا، جبکہ مڈشپ مین عمر مختار کو کورس کے دوران مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاک بحریہ کے سب سے معتبر اعزاز ‘اعزازی شمشیر’ (Sword of Honour) سے نوازا گیا۔
اس پروقار عسکری تقریب میں وفاقی و صوبائی قیادت سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمانوں میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نمایاں طور پر شامل تھے۔ ان کے علاوہ پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، غیر ملکی مندوبین اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے فخر سے نہال اہلخانہ بھی اس یادگار موقع پر موجود تھے جنہوں نے پریڈ کے شاندار انعقاد اور کیڈٹس کے مارچ پاسٹ کو بے حد سراہا۔
متعلقہ عنوانات
راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا
19 November 2026
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ
19 November 2026
لاہور کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل کا اعزاز مل گیا
19 November 2026
میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید
19 November 2026
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
19 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق
19 November 2026
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا: دفتر خارجہ
19 November 2026
بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے: پاکستان
19 November 2026