پاکستان اور لتھوانیا کا سیاسی مشاورت کا آٹھویں دور کا ورچوئل منعقد، تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
20 October 2026
پاکستان اور لتھوانیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا آٹھواں دور ورچوئل (آن لائن) منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعدد اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
دفترِ خارجہ کی ترجمان کے مطابق، اس سیاسی مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت وزارتِ خارجہ کے یورپ ڈویژن کی ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ علی نے کی، جبکہ لتھوانیا کے وفد کی سربراہی وہاں کے نائب وزیر ودمانتاس وربیکاس نے انجام دی۔ اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سمت پر کامل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارتی، معاشی اور ثقافتی روابط کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
مذاکرات کے دوران عوامی سطح پر روابط اور ویزا سہولیات کو آسان بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر لتھوانیا کے وفد نے جنوبی ایشیا میں علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کی تعریف کی، جبکہ دونوں ممالک نے تمام عالمی فورمز پر باہمی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
14 November 2026
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026
بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان
14 November 2026
صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
14 November 2026
انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال
14 November 2026
سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
14 November 2026