آئی ایم ایف کا ‘ڈومور’ مطالبہ بجلی کی سبسڈی میںکمی کا حکم
Web Desk
4 April 2026
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے حکومتِ پاکستان کے سامنے سخت شرائط رکھ دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، عالمی ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے شعبے کو دی جانے والی سبسڈی، جو رواں مالی سال 1036 ارب روپے ہے، اسے کم کر کے 830 ارب روپے تک محدود کیا جائے۔ اس کا مطلب ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ملنے والی سبسڈی میں 206 ارب روپے کی براہِ راست کمی کی جائے گی۔
آئی ایم ایف نے مالی سال 2031 تک پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کو مکمل طور پر ختم کرنے اور مالی سال 2026-27 تک گردشی قرضے کے بہاؤ (Flow) کو صفر کرنے کا ہدف دیا ہے۔ ان اہداف کے حصول کے لیے حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کیا جائے گا اور سبسڈی کو بتدریج ختم کیا جائے گا۔ مزید برآں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کی نجکاری یا نجی انتظام میں منتقلی کا عمل 2027 کے اوائل تک مکمل کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
19 November 2026
پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026