مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان سے 64 پروازیں منسوخ
Web Desk
4 April 2026
کراچی/اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی (آپریشن وعدہ صادق 4 اور جوابی کارروائیاں) کے باعث پاکستان کا فضائی رابطہ عرب ممالک سے بری طرح کٹ کر رہ گیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، آج ملک کے 5 بڑے ہوائی اڈوں سے 64 دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ان میں قومی ایئر لائن (PIA) سمیت ایئر بلو، ایئر عربیہ، ایران ایئر اور قطر ایئرویز جیسی بڑی کمپنیوں کی فلائٹس شامل ہیں۔
سب سے تشویشناک صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ 35 دنوں کے دوران منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 2706 ہو چکی ہے۔ فضائی حدود کی بندش اور میزائل حملوں کے خطرات کے باعث ایئر لائنز نے مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر فلائٹ آپریشن محدود کر رکھا ہے، جس سے عمرہ زائرین اور سمندر پار پاکستانیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026