پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ، وزارت خزانہ کی ماہانہ رپورٹ جاری
Web Desk
31 March 2026
وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی کی شرح سات اعشاریہ پانچ سے آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی لاگت بڑھنے اور درآمدی بل میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی معیشت کا قریبی منظرنامہ محتاط طور پر مثبت ہے اور استحکام برقرار رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صنعتی شعبے میں بہتری کے آثار نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ ٹیکسٹائل مشینری اور تعمیراتی اشیاء کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم ذخائر کو برقرار رکھنے کے اقدامات جاری ہیں، جبکہ توانائی کی طلب پر قابو پانے اور اخراجات میں کمی پر توجہ دی جا رہی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ عید کے موقع پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ آئی ٹی برآمدات میں بہتری سے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے جنوری تک زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں گیارہ فیصد اضافہ ہوا اور اس دوران ایک ہزار چھ سو انچاس ارب روپے کے زرعی قرضے فراہم کیے گئے۔
اسی عرصے میں نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے آٹھ سو ستاسی ارب روپے قرضہ دیا گیا، جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں پانچ اعشاریہ پچہتر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی چوبیس اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ چھیالیس ہزار سے تجاوز کر گیا، جبکہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر سولہ اعشاریہ چار ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل
28 October 2026
وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
28 October 2026
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم
28 October 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
28 October 2026
امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
28 October 2026
تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
28 October 2026
راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا
28 October 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر
28 October 2026