معاشی و مالیاتی چیلنجز پر اہم اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، وسائل کی تقسیم زیر غورہوگا
Web Desk
24 March 2026
ملک کو درپیش معاشی اور مالیاتی چیلنجز کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم شرکت کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیوپولیٹیکل صورتحال اور جنگی حالات کے باعث وفاق کو مالیاتی وسائل کی تقسیم میں مشکلات کا سامنا ہے، جس پر اجلاس میں تفصیلی غور کیا جائے گا۔ وفاقی قابل تقسیم محاصل پول اور مالیاتی اخراجات کے معاملات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اجلاس میں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے فارمولے، وفاق اور صوبوں کے مشترکہ اخراجات پر بھی گفت و شنید ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت موجودہ حالات کے باعث پیدا ہونے والے مالیاتی اثرات پر بریفنگ دے گی اور دستیاب و درکار وسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔
ادھر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اجلاس سے قبل معاشی ماہرین اور سابق بیوروکریٹس سے مشاورت بھی کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026