زرمبادلہ کے ذخائر4سال کی بلندترین سطح پر، پاکستان تجارتی گیٹ وے بن چکا، وزارت خزانہ
Web Desk
29 March 2026
وزارت خزانہ کاکہناہےکہ پاکستان کا عالمی سفارتی کردار تیزی سے مضبوط ہو رہا ہے۔امریکہ، ایران اور خلیجی ممالک سے روابط میں اضافہ ہواہے جبکہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معاشی اصلاحات درست سمت میں گامزن ہیں۔اورزرمبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح 21.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آبنائے ہرمز تک رسائی میں بہتری ہونے سے شپنگ اور علاقائی استحکام کو فروغ ملا ہے۔۔ایندھن کی فراہمی میں بھی بہتری ہوئی ہے اورملک میں چارہفتوں کےلیے ایندھن کے ذخائرموجودہیں۔
وزارت خزانہ کاکہناہے کہ ایشیا کی تجارت کے لیے پاکستان بطور گیٹ وے ابھر رہا ہے،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے جبکہ بڑی صنعتوں میں دو ہندسوں کی نمایاں ترقی ریکارڈہوئی ہے۔ یہ بھی کہاگیاہے کہ جی فائیو اسپیکٹرم نیلامی سے 500 ملین ڈالر سے زائد آمدن ہے۔عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلانات کیے گئے ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، عوامی اعتماد میں 12 فیصد سے 40 فیصد تک کی نمایاں بہتری آئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
11 July 2026
ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی
11 July 2026
پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا
11 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا
11 July 2026
ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
11 July 2026
امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
11 July 2026