نیویارک میں یومِ پاکستان کی پُروقار تقریب، قونصل خانے میں پرچم کشائی
Web Desk
24 March 2026
نیویارک میں پاکستان کے قونصل خانے میں یومِ پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں قونصل خانے کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر پاکستان، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، جن میں یومِ پاکستان کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور بانیانِ پاکستان کی قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
اپنے خطاب میں قونصل جنرل نے قراردادِ لاہور کی اہمیت اور قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر دور میں استقامت اور عزم کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے اور مستقبل میں معاشی استحکام، قومی یکجہتی اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ترقی کی منازل طے کرے گا۔
انہوں نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کے قیام کے مقاصد سے تجدید عہد کا اظہار کیا گیا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اجتماعی کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل جگر کی بیماری کے باعث انتقال کر گئے
21 June 2026
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور
21 June 2026
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026
قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا
21 June 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026
مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ
21 June 2026
لندن: وائٹ سٹی کی عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک
21 June 2026