LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا

سعودی تنصیبات پر حملوں اور مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت: دفترِ خارجہ ظہار

Web Desk

7 April 2026

ترجمان دفترِ خارجہ نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی کی تنصیبات پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان نے ان حملوں کو علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی اور خطے کے امن کے لیے ایک خطرناک اضافہ قرار دیتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع اور تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

دوسری جانب، وزارتِ خارجہ نے مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حالیہ دھاوے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی بھی سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان نے اسرائیل کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور مذہبی مقدسات کی حرمت پر کھلا حملہ قرار دیتے ہوئے مسجدِ اقصیٰ کی تاریخی و مذہبی حیثیت تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے، جبکہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کے لیے اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔