قومی و صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخاب آج، اہم حلقوں میں سخت مقابلے کی توقع
Web Desk
22 November 2025
قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج بروز اتوار ہوں گے، جس کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ اور ہری پور میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے عوام سے بلا خوف و خطر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
این اے 18 ہری پور میں سخت مقابلے کا امکان ہے جہاں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ نشست 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی سزا و نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
فیصل آباد کے حلقہ این اے 96 میں ن لیگ کے طلال بدر چوہدری 15 آزاد امیدواروں کا مقابلہ کریں گے، جب کہ نشست رائے حیدر علی کھرل کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ این اے 104 میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور چار آزاد امیدوار میدان میں ہیں، جو سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کی سزا کے بعد خالی ہوئی نشست ہے۔
صوبائی حلقوں میں بھی مقابلہ کانٹے کا ہے۔ فیصل آباد پی پی 116 میں ن لیگ کے رانا شہریار احمد سمیت 6 امیدوار، پی پی 98 چک جھمرہ میں 10 امیدوار جبکہ پی پی 115 میں 5 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ان تمام نشستوں کا پس منظر 9 مئی کیسز اور متعدد نااہلیاں ہیں۔
مظفرگڑھ کی پی پی 269 میں 17 امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے، جہاں پیپلز پارٹی کے علمدار عباس قریشی، آزاد امیدوار اقبال خان اور عبدالحئی دستی میدان میں ہیں۔ سرگودھا پی پی 73 میں ن لیگ کے میاں سلطان علی رانجھا چار آزاد امیدواروں کا سامنا کریں گے۔
این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں بھی اہم مقابلہ ہونے جا رہا ہے جہاں ن لیگ کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہوگی۔ یہ نشست سابق وزیر زرتاج گل وزیر کی سزا و نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ
28 September 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری
28 September 2026
پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل
28 September 2026
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے
28 September 2026
راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
28 September 2026
سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
28 September 2026
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج، دہشتگردی سمیت 14 دفعات شامل
28 September 2026