پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے
Web Desk
12 December 2025
وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 257 ملین ڈالر کے دو ترقیاتی معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یہ معاہدے پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیے جا رہے ہیں۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق اے ڈی بی نے پنجاب کے لیے 107 ملین ڈالر مالیت کا سٹیم ایجوکیشن پروگرام منظور کیا ہے، جس کے تحت جدید سٹیم لیبز قائم کی جائیں گی اور اساتذہ کو جدید تربیت فراہم کی جائے گی، جس سے صوبے میں سیکنڈری تعلیم میں نمایاں بہتری آئے گی۔
صحت کے شعبے میں پنجاب نرسنگ و ہیلتھ ورکس فورس ریفارم پروگرام کے لیے 150 ملین ڈالر کی معاونت فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں نرسنگ کے تین سینٹرز آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے، جو صوبے میں طبی عملے کی تربیت اور صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ترجمان کے مطابق اے ڈی بی کی یہ معاونت پائیدار سماجی ترقی کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ معاہدوں پر وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری اور اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے، جبکہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے دستخط کیے۔
اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق دونوں پروگرام نتائج پر مبنی ہیں اور صوبے میں نظامی اصلاحات کا اہم حصہ ثابت ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں
15 September 2026
پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
15 September 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
15 September 2026
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
15 September 2026
ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
15 September 2026
اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات
15 September 2026
خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
15 September 2026