پاکستان اور امریکا نے جعلی و فراڈ ویزا نیٹ ورکس کے خلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ کر لیا
Web Desk
24 January 2026
اسلام آباد: پاکستان اور امریکا نے جعلی اور فراڈ ویزا نیٹ ورکس کے خلاف جامع ایس او پیز کے تحت مشترکہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً پولیس کی تربیت اور ہر سطح پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ دوطرفہ تعلقات، باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، اور پری امیگریشن کلیرنس نظام کی افادیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی گئی ہے اور اس ضمن میں امریکی تعاون کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جعلی ویزا نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور پاسپورٹ سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی سے فول پروف بنایا گیا ہے۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اور ہماری ترجیحات ایک ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایکسائز بلوچستان کی بڑی کارروائی، 74 ارب کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
3 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
3 September 2026
این ڈی ایم اے کا آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک گیر الرٹ: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
3 September 2026
افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال
3 September 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت
3 September 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
3 September 2026
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا
3 September 2026
پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق
3 September 2026