سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
Web Desk
4 April 2026
مادرِ وطن کی سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا ہے اور پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس دوسرے ملجم کلاس جہاز “پی این ایس خیبر” کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پی این ایس خیبر کی شمولیت کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ کے یہ جدید پلیٹ فارمز دشمن کے اہم انفراسٹرکچر اور بحری اثاثوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان عالمی توانائی کے اہم بحری راستوں پر واقع ہے، جہاں بحری سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ قومی مفادات کے تحفظ اور تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک طاقتور بحری قوت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
امیر البحر نے تاریخی حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ معرکۂ حق کے دوران پاک بحریہ بھارتی طیارہ بردار جہاز “وکرانت” کو غرق کرنے کے لیے مکمل تیار تھی اور آج بھی پاکستان کے بحری مفادات کو چیلنج کرنے والی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی این ایس خیبر اور مستقبل میں شامل ہونے والی ہنگور کلاس آبدوزیں ملکی بحری دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی۔ نیول چیف نے سمندری حدود کے تحفظ اور خود مختار سمندروں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026