LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحری ناکہ بندی کا امریکی فیصلہ غیرقانونی اور اشتعال انگیز، ایرانی سفیررضاامیری پاکستان میں معاشی شرح نموسست، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ صدرزرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، پاک ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے؛ ایک ماہ میں دوسرا دورہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین خارجہ امور سے رابطہ، پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا گیا پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مضبوط فورس ہے: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف امریکہ ایران مذاکرات کی ناکامی شرمناک ہے، مسلم ممالک متحد ہوں تو دشمن کچھ نہیں؛ امیر جماعت اسلامی اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال مشرقِ وسطیٰ بحران کے اثرات؛ ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اہم انٹرویو؛ پاکستان کا ایک ارب ڈالر کے پانڈا بانڈز اور نئے مالیاتی ذرائع کی تلاش کا اعلان واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہِ راست مذاکرات آج ہوں گے صدر مسعود پزشکیان کی ایمانوئل میکرون سے گفتگو؛ امریکا کے ساتھ تنازع ختم کرانے کے لیے یورپی یونین سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا گرین زون میں آغاز محمد اورنگزیب کی سربراہ سعودی فنڈ سے ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایران کا جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

ایران پر حملوں کی ڈیڈلائن قریب، جنگ بندی کےلیے پاکستان اورمصرکی کوششیں تیز

Web Desk

7 April 2026

معروف امریکی جریدے بلوم برگ نے کہاہے کہ ایران پر حملوں کی ڈیڈلائن کے قریب آتے آتے پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق  پچھلے 24 گھنٹوں میں پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی کوششوں کے لیے متعدد ٹیلی فون کالز کی ہیں۔  دونوں ملک مل کر واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔مصری وزیر خارجہ کے مطابق انہوں نے منگل کو امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بات کی ہے۔

دوسری جانب سینئر ایرانی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے لیکن امریکا نے اپنا لہجہ نہیں بدلا۔

واضح رہے کہ 5 اپریل کو بے ہودہ الفاظ سےبھرے بیان میں ٹرمپ نے دھمکی کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ منگل کا دن پاور پلانٹ کا دن اور برج کا دن ہو گا۔تاہم آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیڈلائن کے خاتمے سے 11گھنٹے پہلے ہی پوری ایرانی قوم کو ختم کرنے کی دھمکی دے دی ۔