پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئل ٹینکر مالکان نے ہڑتال کی دھمکی دے دی
Web Desk
2 April 2026
راولپنڈی میں آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد ایک اہم اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں 184 سے 185 روپے کے اضافے کے بعد کسی بھی آئل ٹینکر کو لوڈ نہ کیا جائے۔
صدر ایسوسی ایشن نے او ایم سیز کے خلاف احتجاج اور کرایہ بڑھانے کا مطالبہ کیا، اور کہا کہ موجودہ کرایوں میں کام کرنا ممکن نہیں اور شدید مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کے پی کے، پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں سپلائی متاثر ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا۔
عبداللہ آفریدی نے کہا کہ نقصان سے بہتر ہے کہ گاڑیاں کھڑی رکھی جائیں اور او ایم سیز اور متعلقہ حکام پر ظلم اور ناانصافی جاری ہے۔ انہوں نے ایک ہفتے سے حکام سے رابطے جاری رکھنے کے باوجود کوئی مثبت پیش رفت نہ ہونے پر گاڑی مالکان سے اپیل کی کہ وہ احتجاج میں حصہ لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پائپ لائن کوٹہ میں تبدیلی سے ٹینکر مالکان متاثر ہو رہے ہیں، اور جب تک کرایہ نہیں بڑھایا جاتا، ٹینکر نہیں چلیں گے۔ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل
28 October 2026
وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
28 October 2026
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم
28 October 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
28 October 2026
امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
28 October 2026
تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
28 October 2026
راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا
28 October 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر
28 October 2026