عمان کے قریب ایک اور آئل ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل حملے کی زد میں آگیا
Web Desk
15 July 2026
عمان کی ساحلی حدود کے قریب ایک اور آئل ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل (میزائل یا گولے) کے حملے کی زد میں آ گیا ہے۔ برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی (یو کے ایم ٹی او) نے اس حملے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، حملہ جہاز کے دائیں جانب واقع انجن روم کے حصے پر کیا گیا، خوش قسمتی سے حملے کے نتیجے میں جہاز کا تمام عملہ محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمان کے علاقے لیما کے قریب ایک آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا تھا۔ یکے بعد دیگرے ہونے والے ان حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عمانی وزارتِ خارجہ نے سمندری قوانین سے متعلق اقوامِ متحدہ کے کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے مکمل وابستگی کا اعادہ کیا ہے اور تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قوانین کی سختی سے پاسداری کریں۔ عمانی وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ خطے اور آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی بحالی کے لیے عمان کا غیر جانبدارانہ اور شفاف تعاون مسلسل جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب
10 August 2026
حرمین شریفین کا تحفظ ملک و قوم اور مسلح افواج کیلئے اہم فریضہ ہے: وزیراعظم
10 August 2026
پاکستان اور یورپی یونین کے پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینا ہو گا: ایاز صادق
10 August 2026
اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
10 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں تشویشناک,اہم پریس کانفرنس
10 August 2026
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
10 August 2026
پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر فائرنگ، ملزمان فرار
10 August 2026
حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین درخواستیں دے سکیں گے
10 August 2026