LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں کروز میزائل کا دوسرا تجربہ

Web Desk

11 March 2026

 

شمالی کوریا نے ایک اور کروز میزائل کا تجربہ کیاہے یہ ایک ہفتے کے دوران اس نوعیت کا دوسرا بڑا تجربہ ہے۔  شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ملک کے جدید ترین ڈیسٹروئیر سے کروز میزائلوں کے تجربے کامشاہدہ کیا

رپورٹ کے مطابق ‘نمپو کے ساحل کے قریب نئے تباہ کن بحری جہاز ’ جوئی ہیون نمبر 51‘ سے یکے بعد دیگرے چھ کروزمیزائل داغے گئے۔ان میزائلوں نے تقریباً 169 منٹ تک مقررہ راستوں پر پرواز کی اور جزیرے پر موجود اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

کم جونگ ان نے  ویڈیو لنک اور ٹیلیفون کے ذریعے اس تجربے کی نگرانی کی اور قومی اسٹریٹجک ہتھیاروں کے مربوط کمانڈ سسٹم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کم جونگ ان کے ہمراہ ان کی نوجوان صاحبزادی جوئے بھی موجود تھیں، جنہیں ماہرین مستقبل کی ممکنہ سربراہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

کم جونگ ان نے اس موقع پرہدایت جاری کی کہ زیرِ تعمیر 5 ہزار ٹن وزنی اور مستقبل کے 8 ہزار ٹن وزنی بحری جہازوں پر روایتی توپوں کے بجائے سپرسونک ہتھیاروں کے نظام نصب کیے جائیں تاکہ طویل فاصلے تک جوہری حملے کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جا سکے۔

یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران پر حالیہ حملوں کے بعد عالمی سطح پر جوہری صلاحیتوں پر بحث تیز ہو گئی ہے۔