فیفا ورلڈ کپ 2026: نورا فتیحی کا نیا گانا ریلیز، افتتاحی تقریب میں اسٹیج پر جلوہ بھی دکھائیں گی
Web Desk
8 June 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے تیار کیے گئے آفیشل میوزک پروجیکٹ کے تحت نورا فتیحی کا نیا گانا “سیئر سیئر” باضابطہ طور پر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔
یہ گانا موسیقی کے عالمی البم کا حصہ ہے، جس میں دنیا بھر کے مختلف ثقافتی پس منظر رکھنے والے فنکار شامل ہیں۔ اس پروجیکٹ میں نورا فتیحی نے موسیقی کے پروڈیوسر سنجے اور فرانسیسی گلوکار ویج ڈریم کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
نورا فتیحی کے مطابق یہ گانا ان کے لیے نہایت خاص ہے، کیونکہ اس میں مختلف ثقافتی رنگوں کو یکجا کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ ایک ایسا عالمی انداز تخلیق کیا جا سکے جو منفرد بھی ہو اور جاندار بھی۔
انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں ان کی مراکشی جڑیں، کینیڈین پس منظر اور بھارت سے حاصل ہونے والی محبت کا امتزاج شامل کیا گیا ہے، جو ان کے فنی سفر کا اہم حصہ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس گانے کی تیاری میں بھارتی نمائندگی بھی نمایاں رہی ہے، جس میں کوریوگرافی، ڈانسرز اور اسٹائلنگ ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔
نورا فتیحی نے اسے اپنے کیریئر کا ایک غیر معمولی اور خوابوں سے بھرپور لمحہ قرار دیا ہے، جس کے ذریعے وہ مشرقی موسیقی کو عالمی سطح پر متعارف کرانا چاہتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی
27 October 2026
قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026
سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان
27 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان
27 October 2026
پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز
27 October 2026
ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
27 October 2026
بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ
27 October 2026