LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

نیپرا کی سولر نیٹ میٹرنگ قواعد میں ترمیم، پرانے صارفین کیلئے سہولت برقرار

Web Desk

2 April 2026

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے موجود سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور ان کے لائسنس اپنی مقررہ مدت تک برقرار رہیں گے۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ایسے صارفین کو سابقہ معاہدوں کے طریقہ کار کے تحت ہی بل بھیجا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق اگر کوئی صارف اپنی سولر بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ یا کمی کرتا ہے تو اسے پہلے والا نرخ دستیاب نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سولر ریگولیشنز میں یہ ترمیم 9 فروری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا نیٹ میٹرنگ کے تحت یونٹ کے بدلے یونٹ کے نظام کو ختم کر چکا ہے، تاہم حکومت کی ہدایت پر پرانے صارفین کیلئے سابقہ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔