ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری: این ڈی ایم اے نے مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی
Web Desk
26 March 2026
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے جو خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسمی تبدیلیوں کا باعث بنے گا۔
الرٹ کے مطابق مری، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات، چترال اور دیر جبکہ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب اور قلات میں بھی بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور وادی نیلم جیسے بالائی علاقوں میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی سے کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کے پولز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی موجود ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور تازہ ترین معلومات کے لیے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ ایپ استعمال کریں۔ تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026