این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری
Web Desk
26 June 2026
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور شدید بارشوں کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد اضلاع میں کہیں کہیں موسلا دھار اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کا قوی امکان ہے۔ میانوالی، خوشاب، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، حافظ آباد، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، شیخوپورہ، قصور، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، حاصل پور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، کرک، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، سوات، دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بونیر، مہمند، خیبر اور وزیرستان میں طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، نواب شاہ، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، سکھر اور گھوٹکی میں بادل چمکیں گے اور بارش ہوگی۔ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان: کشمیر کے اضلاع مظفرآباد، وادی نیلم، پونچھ، باغ، حویلی، کوٹلی اور میرپور جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، غانچے، شگر اور کھرمنگ میں بھی تیز بارشوں کی توقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے الرٹ میں خبردار کیا ہے کہ متوقع بارشوں کے باعث سڑکوں پر شدید پھسلن پیدا ہو سکتی ہے اور حدِ نگاہ (Visibility) متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ طوفانی ہواؤں سے بجلی کا نظام اور کمزور انفراسٹرکچر (کچے مکانات، ہورڈنگز) کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی تاکید کی ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
یومِ عاشور پر پنجاب میں تھری ٹیئر سکیورٹی پلان نافذ، ایک لاکھ پولیس اہلکار تعینات
26 June 2026
خانیوال میں قبرستان میں فائرنگ اور چاقوؤں کے وار، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
26 June 2026
موٹروے ایم 5 پر لیموں سے بھرا مزدا الٹ گیا، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
26 June 2026
عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، آخری بوگی پٹری سے اتر گئی
26 June 2026
مری ایکسپریس وے پر چلتی ہائی ایس میں آگ بھڑک اٹھی، گاڑی جل کر خاکستر
26 June 2026
کراچی؛ گھر سے 30 سالہ ماں اور 8 سالہ کمسن بیٹی کی لاشیں برآمد
26 June 2026
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری
26 June 2026
یومِ عاشور پر بہترین انتظامات، سہیل آفریدی کا پولیس اور انتظامیہ کو خراجِ تحسین
26 June 2026