چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات
Web Desk
8 July 2026
پاکستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم قومی کمیشن (NCRC) نے یونیسیف (UNICEF) کے تعاون سے اقوامِ متحدہ کی کمیٹی برائے حقوقِ اطفال کی سفارشات پر مبنی ایک خصوصی دستاویزی رپورٹ جاری کی ہے، جسے ملک بھر کے 37 بچوں پر مشتمل ‘چائلڈ ایڈوائزری پینل’ نے خود تیار کیا ہے۔ رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف کیا گیا ہے کہ زینب الرٹ اور اینٹی ریپ ایکٹ جیسے قوانین کے باوجود تاحال بچوں کا تحفظ ممکن نہیں ہو سکا۔ بچوں نے اسکولوں اور گھروں میں جسمانی تشدد (کارپورل پنشمینٹ) اور انٹرنیٹ پر چائلڈ پورنوگرافی کے بڑھتے ہوئے آن لائن جنسی استحصال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ ملک بھر میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی جائے، جرگوں اور پنچایتوں کے بچوں سے متعلق فیصلوں پر پابندی لگائی جائے اور اقلیتی لڑکیوں کی زبردستی تبدیلیِ مذہب اور شادیاں رکھی جائیں۔ مزید برآں، سال 2025 کے دوران کشمیر فائرنگ اور مسالک کے مابین تنازعات میں بچوں کی ہلاکتوں، اور “غیرت کے نام پر قتل” کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی بجٹ میں بچوں کے تحفظ کے لیے فنڈز بڑھانے اور این سی آر سی کو مکمل خود مختار بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان
16 August 2026
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور
16 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت
16 August 2026
14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے
16 August 2026
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026