پاک بحریہ کا گوادر سے 1500 کلومیٹر دور سمندر میں ریسکیوآپریشن،سری لنکن شہری کو بچالیا
Web Desk
24 January 2026
پاک بحریہ نے گوادر سے تقریباً 1500 کلو میٹر دور کھلے سمندر میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے سری لنکن عملے کو ریسکیو کرلیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ آپریشن سری لنکن میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کی درخواست پر کیا گیا، اطلاع ملتے ہی پاک بحریہ نے اپنے جہازوں پی این ایس معاون اور تبوک کو فوری امدادی آپریشن کے لیے روانہ کیا۔
افواج پاکستان کے جہازوں نے انڈونیشیا کے پرچم بردار جہازایم وی گر
سے بیمار سری لنکن عملے کو ریسکیو کیا۔ اورانہیں پی این ایس تبوک پرمنتقل کرکے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے مربوط میری ٹائم پروٹوکولز فوری طور پر متحرک کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت سے ریسکیو آپریشن مکمل کیا، سری لنکن حکام اور متعلقہ اہلکار کے اہلِ خانہ نے بروقت اقدام اور تعاون پر پاکستان سےاظہار تشکر کیا۔
متعلقہ عنوانات
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ:
21 November 2026
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں
21 November 2026
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
21 November 2026
ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی
21 November 2026
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
21 November 2026
ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی
21 November 2026