LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

وزیرِ اعظم پاکستان کی کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں نمایاں کمی

Web Desk

3 April 2026

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی نگرانی میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اخراجات میں نمایاں کمی کرتے ہوئے 47 کروڑ 21 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیے ہیں۔ اس کے علاوہ، عوامی نمائندوں نے بھی قربانی دیتے ہوئے اپنی تنخواہوں سے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کی کٹوتی کرائی ہے، جو براہِ راست وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ 2026 میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔

اسپیکر نے سیکرٹریٹ کو 2 ارب روپے کی مجموعی بچت کا ہدف دیا ہے، جس کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ کی بجلی کی ضروریات اب ‘گرین پارلیمنٹ سولر سسٹم’ سے پوری کی جا رہی ہیں، جبکہ ایندھن بچانے کے لیے 75 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ (بند) کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، دفتری اخراجات کم کرنے کے لیے صرف 200 ملازمین کو فزیکل ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے، جبکہ دیگر غیر ضروری اخراجات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔