LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی

اسرائیل کے ساتھ بات چیت لبنان کو غیرمستحکم کر دے گی: سربراہ حزب اللّٰہ

Web Desk

27 April 2026

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے براہِ راست مذاکرات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے لبنان کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔نعیم قاسم نے اپنے حالیہ بیان میں لبنانی حکام پر زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ براہِ راست بات چیت کرنا ایک “گناہ” ہے جو ملک کو عدم استحکام کا شکار کر دے گا۔حکومت کو چاہیے کہ وہ براہِ راست مذاکرات کے بجائے بالواسطہ (Indirect) مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لبنانی حکومت نے اسرائیل کو بلا ضرورت رعایتیں دی ہیں، جنہیں فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔حزب اللہ کے سربراہ نے اپنی تنظیم کی طاقت اور مستقبل کے حوالے سے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا حزب اللہ اپنے ہتھیار کبھی نہیں ڈالے گی اور لبنان کے دفاع کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ دشمن کی دھمکیاں ہمیں پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔ ہم نہ جھکیں گے اور نہ ہی شکست تسلیم کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مزاحمتی تحریک پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور اسے کسی صورت شکست نہیں دی جا سکتی۔نعیم قاسم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور لبنان کے سیاسی حلقوں میں اسرائیل کے ساتھ سرحدی اور سیکورٹی معاملات پر بات چیت کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ حزب اللہ کے اس دو ٹوک موقف نے لبنانی حکومت کے لیے سفارتی محاذ پر نئے چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔