متحدہ قومی موومنٹ کا سیاسی جماعتوں سے 28 ویں ترمیم لانے کا مطالبہ
Web Desk
25 March 2026
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ملک کی موجودہ سیاسی و دفاعی صورتحال کے پیشِ نظر 28 ویں آئینی ترمیم فوری طور پر لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کراچی میں مصطفیٰ کمال، امین الحق اور انیس قائم خانی کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جس جنگ کا خدشہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ظاہر کیا جا رہا تھا، وہ اب ہمارے دروازے تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحدوں کی حفاظت پاک افواج کا کام ہے، لیکن قوموں پر مسلط جنگ پوری قوم مل کر لڑتی ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے حکومتِ پاکستان اور پاک افواج کے ثالثی و مذاکرات کے عزم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ حالات میں اقتدار کو عوام کی جانب منتقل کرنا ناگزیر ہو جاتا ہے۔ انہوں نے موروثی سیاست اور خاندانی اقتدار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین عوام کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے، صرف ووٹ لینے والوں کا نہیں بلکہ ووٹ دینے والوں کا بھی اقتدار میں حصہ ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دلایا کہ ایم کیو ایم نے حکومت کا ساتھ دیتے وقت صرف ایک ہی مطالبہ رکھا تھا اور وہ ہے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک مختصر سی “جاگیردارانہ مزاج” رکھنے والی اقلیت اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ معاشی بحران اور ممکنہ لاک ڈاؤن جیسی صورتحال میں شہریوں کو خود فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جانا چاہیے کہ ان کے لیے کیا اقدامات بہتر ہیں
متعلقہ عنوانات
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026
ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے
17 July 2026
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا
17 July 2026
ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل
17 July 2026