LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا

گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھانے پر سخت کریک ڈاؤن کا حکم

Web Desk

20 March 2026

موٹروے اور ہائی وے پولیس سنٹرل ریجن نے ڈگی یا سامان رکھنے والی جگہ پر مسافروں کو بٹھانے کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق آئی جی سلطان چوہدری کی ہدایات پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف مہم جاری ہے، این فائیو سنٹرل سیکٹر ون، ایم سی ون اور ایم سی ٹو زون میں مسافروں کو اضافی کرایہ واپس کروایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورلوڈنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے جبکہ اوور اسپیڈنگ کے خلاف بھی نئی مقررہ حدِ رفتار پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، مسافروں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق موٹرویز پر کار کے لیے رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہیوی ٹریفک کے لیے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے جبکہ قومی شاہراہوں پر کار کے لیے 80 اور ہیوی ٹریفک کے لیے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ حد مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ عید کے دوران سفر میں احتیاط کریں اور حفاظتی اصولوں پر عمل یقینی بنائیں۔