ایران میں موجودہ حکومت کی تبدیلی ہمارا مشن ہے، سربراہ موساد
Web Desk
14 April 2026
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ایران میں موساد کا مشن اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک وہاں رجیم تبدیل نہیں ہو جاتی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق برنیا نے انکشاف کیاکہ حالیہ ایران جنگ کے دوران موساد نے تہران کے قلب میں کام کیا اور اسرائیلی فضائیہ کو درست انٹیلی جنس فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے میزائلوں کو نشانہ بنایا جو اسرائیل کے لیے خطرہ تھے۔
ڈیوڈ برنیا کا کہنا تھا کہ یہ مشن فوری طور پر ختم ہونے کے لیے نہیں تھا بلکہ اسے طویل مدت کے لیے منصوبہ بندی کے تحت جاری رکھا جائے گا تاکہ تہران میں حملوں کے بعد بھی نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موساد کی ذمے داری اس وقت ختم ہوگی جب ایران کی موجودہ د حکومت تبدیل ہو جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل
18 April 2026
امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ
18 April 2026
آبنائے ہرمز کے انتظام پر مکمل اختیارہے، ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے کی ضرورت نہیں، ایرانی نائب صدر
18 April 2026
آبنائے ہرمزکی بندش، خلاف ورزی پر بھارتی آئل ٹینکر پرفائرنگ، واپس جانے پرمجبور
18 April 2026
اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ
18 April 2026
مذاکرات میں حتمی معاہدہ نہیں ہواتوجنگ بندی میں توسیع نہیں ہوگی، امریکی صدر
18 April 2026
ایران کے 6ایئرپورٹس کھل گئے، فضائی حدود50روزبعد جزوی بحال
18 April 2026
ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای
18 April 2026