فیلڈ مارشل نے اس بار ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیا کیلئے کردکھایا: محسن نقوی
Web Desk
15 June 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے پر پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی سفارتی و تزویراتی کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے ایک خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ نے آرمی چیف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اور اس بار یہ تاریخی کارنامہ صرف اپنے ملک کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے سرانجام دیا ہے۔
واضح رہے کہ طویل سفارتی کوششوں کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان ایک جامع امن معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔ وزیراعظم نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں اس اہم پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ اور تاریخی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی، جس میں عالمی رہنما شرکت کریں گے۔ اس معاہدے کو خطے اور دنیا بھر میں استحکام اور معاشی بحالی کے لیے ایک بہت بڑا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026
فورسز نے خاران میں دہشت گردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی
26 August 2026
سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور
26 August 2026
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز
26 August 2026
وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم
26 August 2026
ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
26 August 2026
پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 August 2026