محسن نقوی کا ایف آئی اے کو سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
Web Desk
28 March 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کو سرکاری اداروں میں موجود کرپشن کے ناسور کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق بدعنوانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے “زیرو ٹالرنس” پالیسی اپنائی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے جاری منصوبوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ادارے میں اصلاحات کے عمل کو اسی سال دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف دیا تاکہ ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔ محسن نقوی نے خاص طور پر بیرون ملک ملازمت کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام اشتہارات کی آن لائن نگرانی کی جائے تاکہ عوام کو گمراہ کن معلومات سے بچایا جا سکے۔
ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے یقین دلایا کہ ایف آئی اے کو منظم جرائم کے خلاف ایک “ہراول دستے” کے طور پر تیار کیا جائے گا اور وزارتِ داخلہ اس مقصد کے لیے ہر سطح پر مکمل معاونت فراہم کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026