ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنانے کا اعتراف
Web Desk
8 September 2026
ایرانی وزیرِ پٹرولیم محسن پاک نژاد نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی عسکری حملوں کے دوران ملک کے سب سے بڑے اور اہم ترین آئل ایکسپورٹ ٹرمینل ‘جزیرہ خارگ’ کو 550 سے زائد مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران ایرانی وزارتِ پٹرولیم کی مجموعی کارکردگی اور چیلنجز کے حوالے سے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محض 23 سے 24 مربع کلومیٹر کے محدود رقبے پر محیط اس سٹریٹجک جزیرے پر اتنی بڑی تعداد میں بمباری کی گئی جو کہ انتہائی حیران کن ہے۔
محسن پاک نژاد نے کہا کہ سخت ترین عسکری چیلنجز، مسلسل بمباری اور شدید خطرات کے باوجود ایرانی پٹرولیم انجینئرز اور تکنیکی عملے نے بے مثال عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملوں کے دوران بھی آئل ٹینکرز میں خام تیل کی لوڈنگ کا کام مکمل طور پر جاری رکھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزارتِ پٹرولیم نے ان حملوں کے باوجود ملکی سٹریٹجک تیل و گیس کے ذخائر کو محفوظ بنانے، پیداواری عدم توازن پر قابو پانے اور ‘ساؤتھ پارس گیس فیلڈ’ کے تکنیکی چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ دیگر تمام ترقیاتی و بحالی کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو متاثر نہیں ہونے دیا
متعلقہ عنوانات
یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی
8 September 2026
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں
8 September 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین
8 September 2026
ایرانی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کو رسائی کے مثبت اثرات ہونگے: رافیل گروسی
8 September 2026
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 3 روز میں 27 افراد جاں بحق، 69 زخمی
8 September 2026
صدرٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبار ڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی
8 September 2026
آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی کا قانون نافذ
8 September 2026
دشمن نے جنگ بارے ایرانی صلاحیت کا درست اندازہ نہیں لگایا: بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری
8 September 2026