امریکا نے اہواز میں کینسر ہسپتال کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنایا، حسین کرمان پور
Web Desk
16 July 2026
ایران اور امریکا کے درمیان جاری فضائی جنگ کے دوران ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں جنوب مغربی ایران کے شہر اہواز میں واقع کینسر اسپتال کے قریبی علاقوں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی وزارتِ صحت و طبی تعلیم کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ حسین کرمان پور نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔
حسین کرمان پور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ میزائل حملے کے بعد ہونے والے شدید دھماکوں اور زمین لرزا دینے والے زوردار جھٹکوں کے باعث اسپتال کے اندر اور اطراف کے علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان زوردار دھماکوں کے نتیجے میں زیرِ علاج کینسر کے متعدد مریض اور ان کی دیکھ بھال کے لیے موجود اہل خانہ خوف زدہ ہو کر ہنگامی طور پر اسپتال کی عمارت سے باہر نکل آئے، جبکہ حملے کے باعث اسپتال کے قریبی بنیادی ڈھانچے اور رہائشی علاقوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مودی کی نااہلی سے بھارت خواتین کیلئے سب سےغیر محفوظ ملک بن گیا
16 July 2026
پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق
16 July 2026
پنجاب اسمبلی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب
16 July 2026
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
16 July 2026
بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمان کے بیان کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے،طارق فضل چوہدری
16 July 2026
مراکش کے امریکی صدر کے حمایت یافتہ غزہ بورڈ آف پیس کے معاہدے پر دستخط
16 July 2026
ایرانی چیمبر کا صدر مسعود پزشکیان سے باضابطہ ملک میں جنگی حالت کا اعلان کرنے کا مطالبہ
16 July 2026
سعودی شہر ریاض میں گیس سلینڈر کا دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق
16 July 2026