امریکی حملے سے 21 کمسن والی بال کھلاڑی بھی شہید ہوئیں: روسی میڈیا
Web Desk
3 April 2026
ماسکو/تہران: روسی میڈیا نے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے دوران ہونے والے ایک ہولناک جانی نقصان کی تفصیلات اور ویڈیو جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جس روز ایران کے شہر میناب کے ایک اسکول پر بمباری کے نتیجے میں 165 کمسن بچیاں شہید ہوئی تھیں، اسی روز ایک امریکی میزائل اسکول کے قریب واقع کھیل کے میدان پر بھی گرا۔
اس وقت میدان میں والی بال کی مشقوں میں مصروف 10 اور 11 برس کی 21 کمسن کھلاڑی میزائل کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ روسی میڈیا نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ یہ میزائل دراصل جنگی حالات میں نئے ہتھیاروں کی صلاحیت جانچنے (Weapons Testing) کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔ اس واقعے کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے، کیونکہ معصوم بچوں کو جنگی تجربات کا نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026