مشرقی وسطیٰ جنگ میں باعث فضائی آپریشن تاحال بحال نہ ہو سکا
Web Desk
30 March 2026
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی اچانک شدت نے عالمی فضائی رابطوں کو درہم برہم کر دیا ہے۔ پاکستان کے تمام بڑے ایئرپورٹس بشمول لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان اور پشاور سے خلیجی ممالک جانے اور وہاں سے آنے والی 65 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، جبکہ 35 سے زائد پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہیں۔ اس صورتحال نے ہزاروں مسافروں اور خصوصاً عمرہ زائرین کو ایئرپورٹس پر محصور کر دیا ہے۔
فلائٹ انفارمیشن کے مطابق، ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ کے 7 سے 8 بڑے ایئرپورٹس اس وقت مکمل یا جزوی طور پر بند ہیں، جہاں آپریشنل صلاحیت 20 سے 30 فیصد تک رہ گئی ہے۔ جنگ سے قبل دبئی سے روزانہ 1200 اور ریاض سے 675 پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں، جو اب نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بیشتر پروازیں یا تو منسوخ کر دی گئی ہیں یا انہیں فضائی حدود کی بندش کے باعث آدھے راستے سے واپس موڑ دیا گیا ہے۔
ایئر لائنز کو نہ صرف آپریشنل بلکہ شدید مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے، کیونکہ جنگ کے باعث جیٹ فیول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق لینڈنگ اور پارکنگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مسافروں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ایئر لائنز نے ری شیڈولنگ کا عمل شروع کر دیا ہے، تاہم فلائٹ آپریشنز کی مکمل بحالی صورتحال کی بہتری سے مشروط ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026