سرگودھا: میانوالی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
Web Desk
2 April 2026
میانوالی: لاہور سے میانوالی کے سفر پر روانہ ہونے والی میانوالی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ مجاہد کالونی کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کا امدادی عملہ اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔
ریلوے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی مسافر زخمی ہوا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرین کو فوری طور پر روک دیا گیا اور متاثرہ بوگیوں میں سوار مسافروں کو ٹرین کے دیگر ڈبوں میں منتقل کر کے انہیں منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ پٹڑی سے اترنے والی بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پر چڑھانے کے لیے ریلوے کا ٹیکنیکل عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے کہ آیا یہ تکنیکی خرابی تھی یا ٹریک کی ابتر صورتحال۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
19 November 2026
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026