LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی جناح ائیرپورٹ: امیگریشن کاونٹرز پر عملہ غائب ، مسافر پریشان لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان کا رمضان کے استقبال پر خصوصی اعلان بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع متحدہ عرب امارات نے رمضان میں 3 ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا وزیراعظم شہباز شریف آج واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا، کل پہلا روزہ ہوگا امن کی ضمانت نہ ملی تو افغانستان میں فضائی کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے، خواجہ آصف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان نمیبیاکو شکست دے کر سپر8مرحلے میں پہنچ گیا ملکی تجارت کو بڑا دھچکا، سات ماہ میں برآمدات 35.21 فیصد تک گر گئیں عدم اعتماد صرف میں لا سکتا، کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں: صدر مملکت اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان پنجاب حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس لے لیں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد سالانہ اضافہ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا وزیراعلیٰ مریم نواز کا مشن ہے: عظمیٰ بخاری فتنہ الہندوستان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے: مولانا عبدالخبیر آزاد

فتنہ الہندوستان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے: مولانا عبدالخبیر آزاد

Web Desk

18 February 2026

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فتنہ الہندوستان کی کسی سازش کو پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اُن کے مطابق بھارت اپنی شکست کا بدلہ پاکستان میں دہشت گردی کروا کر لے رہا ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے اور پشاور میں چائنہ پاکستان سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے وطن عزیز کو اللہ کی طرف سے عطا کردہ تحفہ قرار دیتے ہوئے رمضان المبارک کی آمد کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن بہت چالاک اور عیار ہے، بھارت اور افغانستان آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ افواج پاکستان دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں اور پوری قوم افواج کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں عبادت گاہ اور باجوڑ میں پولیس چوکی پر حملے ایسے دہشت گردوں کی کارروائیاں ہیں جو درندہ صفت ہیں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ آئیں مل کر وطن عزیز پاکستان کو مضبوط بنائیں اور دشمن کے کسی ایجنڈے کو کامیاب نہ ہونے دیں۔