LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی

کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے: مریم نواز

Web Desk

30 March 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ زیرو ویسٹ کے موقع پر اپنے پیغام میں کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنے کو ایک مشترکہ قومی و عالمی ذمہ داری قرار دیا ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے عوامی سطح پر کچرے کے خاتمے اور پلاسٹک کے استعمال کو مکمل طور پر ترک کرنے کی اپیل کی۔ مریم نواز نے کہا کہ ان کی حکومت کے فلیگ شپ ‘ستھرا پنجاب پروگرام’ کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، جس کے تحت صوبے کے ہر شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں کوڑا کرکٹ کے پرانے ڈھیروں کو جدید سائنسی طریقوں سے سرسبز جنگلات اور سولر پارکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی کے بعد اب ویسٹ مینجمنٹ کے لیے جدید الیکٹرک وہیکلز اور مشینی نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، کچرے سے توانائی پیدا کرنے کے لیے ‘ویسٹ ٹو ویلیو’ (Waste to Value) منصوبوں کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ فضلے کو کارآمد بنایا جا سکے۔

زرعی شعبے میں ماحولیاتی بہتری کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات (Agricultural Waste) کے انتظام کے لیے سبسڈی پر سپر سیڈرز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلی مرتبہ صوبے کی صنعتوں اور فیکٹریوں میں ماحولیاتی قوانین کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کیا جا سکے۔