LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کو ایک رات میں ختم کیاجاسکتاہے، وہ منگل کی رات بھی ہوسکتی ہے، ٹرمپ کی دھمکی پنجاب، کے پی، بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر، جی بی میں مارکیٹس رات 8بجے بندکرنے کافیصلہ بوشہرایٹمی پلانٹ پر حملے ایران اور خطے کےلیے خطرناک ہیں، عالمی جوہری توانائی ایجنسی ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، صدر یورپی کونسل حالات بہترہوتے ہی پیٹرول سستا کردیں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کو یقین دہانی آپریشن وعدہ صادق 4 کی 98 ویں لہر، امریکی و اسرائیلی تنصیبات پر ایران کے مزید حملے مہنگے پیٹرول نے ہرفرد کوہلادیا،مولانا فضل الرحمان کاردعمل، جمعے کو احتجاج کا اعلان انفرااسٹرکچرپرحملوں کا فیصلہ کن اوربھرپورجواب دیں گے، ایرانی وزیرخارجہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی جنگ بندی کیلیےامریکی منصوبہ قابل قبول نہیں، ایران کا اعلان، ثالثوں کی کوششوں کےجواب میں اپنا مسودہ تیارکرلیا بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم روس اور سعودی عرب کے درمیان ویزا فری معاہدہ، 11 مئی سے نافذ العمل پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط حافظ نعیم الرحمن کا میئر کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا حکم میری گورنر شپ کا ایک ایک منٹ پنجاب کے لوگوں کیلئے ہے:گورنر پنجاب

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی

Web Desk

6 April 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی وفاقی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فی الحال تجارتی مراکز کے اوقاتِ کار تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق، ایک حالیہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔ مریم نواز کا موقف تھا کہ تاجر برادری پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہے، اس لیے انہیں مزید مالی مشکلات میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں توانائی کے شعبے میں پہلے ہی خاطر خواہ سبسڈی فراہم کر رہی ہیں، لہٰذا اوقاتِ کار میں تبدیلی کا کوئی بھی فیصلہ تاجر تنظیموں اور کاروباری نمائندوں سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔