مریم نواز کا آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ
Web Desk
2 April 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ آٹزم پر اپنے خصوصی پیغام میں آٹزم میں مبتلا بچوں کو “اللہ کی نعمت” قرار دیتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ اور معاشرتی شمولیت کے لیے عملی اقدامات کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت کے لیے خصوصی تعلیم محض ایک شعبہ نہیں بلکہ ایک ترجیح ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں 313 اداروں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے لاہور میں پاکستان کے پہلے “سرکاری آٹزم سکول” اور ریسورس سینٹر کے قیام کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے اپنی ٹیم اور معاون خصوصی ثانیہ عاشق کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس ادارے میں ‘ارلی آٹزم’ (ابتدائی مرحلے) کی تشخیص کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک سکول نہیں بلکہ ایک “سماجی انقلاب” ہے جو پورے صوبے کے لیے ایک مرکز (Hub) کا کام کرے گا۔
صوبے بھر کے سپیشل طلبہ کے لیے مالی خودمختاری کے حوالے سے “ہمت کارڈ” کا اجرا اور ہر سپیشل ایجوکیشن سینٹر کے لیے ٹرانسپورٹ کی فراہمی جیسے اقدامات کا اعلان بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 28 سپیشل ایجوکیشن سکولوں کو ‘سنٹر آف ایکسی لینس’ میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ 27 ڈویژنل پبلک سکولوں میں آٹزم سینٹرز پہلے ہی قائم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے معاشرے سے اپیل کی کہ ان بچوں کے خلاف ہر قسم کے امتیازی سلوک کا خاتمہ کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی
17 September 2026
پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا
17 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک گیر سادگی و کفایت شعاری مہم کا اعلان
17 September 2026
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار، اسلام آباد منتقل
17 September 2026
حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی
17 September 2026
قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور
17 September 2026
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا
17 September 2026
عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 September 2026