LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

نگہبان رمضان پیکیج نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا، وزیر اعلیٰ کا اظہارِ تشکر

Web Desk

22 March 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے دوران ‘نگہبان رمضان پیکیج 2026’ کے تحت عوامی خدمت کے اہداف کی کامیاب تکمیل پر سوشل میڈیا کے ذریعے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکیج کے ذریعے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کی دہلیز پر امداد پہنچانے کا عہد پورا کیا گیا، جس پر وہ اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے دوران تقریباً ساڑھے 4 لاکھ خاندانوں، یعنی اڑھائی کروڑ افراد کو براہِ راست مالی معاونت فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ “مریم کو بتائیں” پروگرام کے تحت 45 ہزار خاندانوں میں 10 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کیے گئے، جبکہ صوبے بھر میں قائم 422 ‘نگہبان دسترخوانوں’ پر 40 لاکھ سے زائد روزہ داروں نے افطار کیا۔

مریم نواز شریف نے پرائس کنٹرول مہم کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مثالی کنٹرول رہا، جبکہ 75 رمضان بازاروں سے روزانہ ساڑھے 5 لاکھ شہریوں نے خریداری کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ‘منیارٹی کارڈ’ کے ذریعے ایک لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی، جو حکومتِ پنجاب کی مساوی خدمت کی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔