نوجوان نسل کو فکر اقبال سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے: مریم نواز
Web Desk
9 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ اقبالؒ کے موقع پر مفکرِ پاکستان اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کی فکر و بصیرت کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے لیے علامہ اقبالؒ کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ انہوں نے اپنے کلام اور دوقومی نظریے کی بیداری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا۔ مریم نواز شریف نے زور دیا کہ نوجوان نسل کو فکرِ اقبالؒ سے روشناس کرانے کے لیے کلامِ اقبالؒ کو تعلیمی نصاب کا زیادہ سے زیادہ حصہ بنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے خودداری کا درس دے کر قوم کی سمت متعین کی، اور ان کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو ایک آزادانہ، منصفانہ، اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
11 November 2026
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026