LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں بنے گا ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت کراچی: بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی کے ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات ملک میں جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا، حفاظت کر رہا ہے: فاروق عبداللہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی سعودی عرب میں دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی کور کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حتمی اختیار بانی عمران خان کے پاس ہے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنا ہوگا: گورنر ایران کا بندر عباس کے قریب ایک اور امریکی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے: رانا سکندر حیات ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصور جواب دیں گے: باقر قالیباف جنگ بندی کیلئے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی

ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان

Web Desk

26 October 2026

عمان سے مائع پیٹرولیم گیس (LPG) کی بڑی کھیپ لے کر 2 تجارتی بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد ملک میں ایل پی جی کی فراہمی میں بہتری اور قیمتوں میں کمی کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ دونوں بحری جہاز مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر کراچی کی پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوئے۔ ایس ایس جی سی (SSGC) کے ٹرمینل پر ‘پریانیس’ (Pryanes) نامی جہاز نے 4 ہزار 250 میٹرک ٹن جبکہ اینگرو ٹرمینل پر ‘الیسا ون’ (Alyssa 1) نامی بحری جہاز نے 3 ہزار 353 میٹرک ٹن ایل پی جی آف لوڈ کی۔

مارکیٹ ذرائع اور حکام کے مطابق، پورٹ قاسم پر ان جہازوں سے ایل پی جی کی منتقلی کے علاوہ ایران کی سرحدی راہداری سے بھی رکی ہوئی ایل پی جی کی ترسیل کی فوری بحالی متوقع ہے۔ سپلائی چین میں اس زبردست بہتری کے باعث مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں جلد نمایاں کمی دیکھی جائے گی، جس سے عام صارفین کو ریلیف ملے گا۔