لیبیا کشتی حادثہ: منڈی بہاؤالدین کے 6 نوجوان جاں بحق، گھروں میں کہرام
Web Desk
7 April 2026
لیبیا سے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے تارکینِ وطن کی کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ضلع منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، 105 افراد پر مشتمل یہ کشتی ساحل کے قریب بپھری ہوئی لہروں کی نذر ہو گئی، جس میں سے اب تک 30 افراد کو زندہ بچایا جا سکا ہے جبکہ باقی افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جاں بحق اور لاپتہ ہونے والوں میں تحصیل پھالیہ کے گاؤں ٹھٹہ کدیوالہ کے طیب عباس، عرفان بشیر، تنویر صادق اور فیضان ساجد سمیت رنمل شریف کا اقبال ارشد اور پنڈی لالہ کا سعد ظفر شامل ہیں۔ حادثے میں معجزاتی طور پر بچ جانے والے عمران اصغر گھمن نے اٹلی کے پناہ گزین کیمپ سے اپنے اہل خانہ کو اس المناک واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں کہرام مچ گیا اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر فضا سوگوار ہے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
معروف کرکٹر کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، ماڈل ہما سلیم کا الزام
17 July 2026