لاہورکے ہوٹل میں آگ لگنے سے3افرادجاں بحق، 6زخمی، 180 کو ریسکیوکرلیاگیا
Web Desk
24 January 2026
لاہور کے علاقے گلبرگ میں حسین چوک کے قریب 19 منزلہ ہوٹل میں آتشزدگی آتشزدگی کے سبب 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے،ریسکیو ٹیموں نے 4 گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پایا ،آپریشن میں ریسکیو 1122 کے 80 اہلکاروں اور 21 ایمرجنسی گاڑیوں نے حصہ لیا
ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ دن تقریباً ایک بجے پیش آیا۔۔ند لمحات میں آگ اور دھواں تین منزلوں تک پھیل گیا،ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پرعملے کے ارکان اورہوٹل میں ٹھہرے افرادسمیت180 سے لوگوں کو نکالاتاہم کچھ لوگ تہہ خانوں میں پھنس گئے۔
ریسکیو ترجمان کاکہناہےکہ آتشزدگی کے سبب تین افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 25 سالہ شہریار، 30 سالہ عمران اور30سالہ ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے،حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔آگ لگنے کے وجوہات کے حوالے سے ابھی کچھ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا،پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ:
21 November 2026
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں
21 November 2026
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
21 November 2026
ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی
21 November 2026
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
21 November 2026
ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی
21 November 2026